فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کارگو کلیرنس سے متعلقہ قوانین کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کسٹمز نے ورلڈ ٹریڈ آرگنا ئزیشن کے تجارتی سہولتی معاہدہ کے تحت کارگو کلیرنس سے معتلقہ رسک مینجمنٹ نظام پر مبنی قوانین مرتب کر لئے ہیں پاکستان کسٹمز نظر ثانی شدہ کیوٹو کنونشن کے تحت رسک مینجمنٹ کو کافی عرصے سے اختیار کئے ہوئے ہیں تجارتی سہولتی معاہدہ پر عمل درآمد کے لئے کسٹمز ایکٹ 1969 میں فنانس ایکٹ 2019 کے زریعے ترامیم کی گئیں تجارتی سہولتی معاہدہ کے آرٹیکل 7.4 پر عمل در آمد کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق کارگو کلیرنس سے متعلقہ رسک مینجمنٹ پر مبنی نظام کے قوانین مرتب کئے گئے ہیں ان قوانین کی بدولت ہائی رسک درآمدی اور برآمدی اشیاء کی نشاندہی ہو پائے گی اور کم سے کم وقت میں کلیرنس کر دی جائے گی پورٹس پر کارگو جمع نہیں ہوگا بلکہ فوراًکلیر کر دیا جائیگا ان اقدامات سے کاروباری لاگت میں کمی آئے گی اور ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ ملیگا ہائی رسک نہ ہونے والی اشیاء کو فوراً کلیر کر دیا جائے تاکہ عالمی تجارت فروغ پائے۔رسک پر مبنی اس نظام کی بدولت پاکستان کسٹمز ہائی رسک اشیاء اور کم رسک اشیا ء کی کلیرنس کا الگ الگ نظام اپنائے گی کارگو کلیرنس سے متعلقہ قوانین کو شائع کیا جارہا ہے اور ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا جا رہا ہے۔
