سی پی این ای نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینیئر شاہد خاقان عباسی ، مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مفتاح اسمٰعیل اور مرکزی ترجمان ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران، کاظم خان صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر، غلام نبی چانڈیو سیکریٹری جنرل، تنویر شوکت ڈپٹی سیکریٹری،حامد حسین عابدی فنانس سیکریٹری، ضیا تنولی انفارمشن سیکریٹری، قاضی اسد عابد کو صدر صوبہ سندھ، منیر بلوچ کو صدر صوبہ بلوچستان و دیگر کواسٹینڈنگ کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر دِلی مبارکباد پیش کی ہے۔ رہنماؤں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ “سی پی این ای” کے نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ متنازع اور خلافِ آئین و قانون “پیکاایکٹ” کے قانون کی تنسیخ کے لیے بھی اپنی مزاحمتی جدوجہد کو کامیابی کے حصول تک جاری رکھیں گے۔