کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی خضدار میں بچوں کی بس پہ خود کش حملے کی شدید مذمت
میدان جنگ میں شکست کی خفت مٹانے کے لئے بھارت نے دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے معصوم بچوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے شروع کر دئیے کاشف چوہدری
اسلام آباد()مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے خضدار میں سکول جاتے بچوں کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والی بچیوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدان جنگ میں عبرتناک شکست کی خفت کو مٹانے کے لئے بھارت نے دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے معصوم بچوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے شروع کر دئیے ہیں ۔جاری بیان کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران عبرتناک شکست کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بد امنی پھیلانے کے لئے اپنے دہشت گرد ایجنٹوں کا استعمال شروع کر دیا ہے اور ان تعلیم دشمنوں نے بچوں کو اپنا ٹارگٹ بنانا شروع کر دیا اور خضدار میں معصوم جانوں کو اپنی وحیشت اور بربریت کا نشانہ بنایا بھارت کے دہشت گرد نیٹ ورک نے اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے جس طرح دشمن کو شکست فاش کی دھول چٹائی اسی طرح انشاء اللہ جلد وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے افواج پاک ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر بھارت نواز دہشتگروں کو ارض پاک سے ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گی۔ قبل ازیں کاشف چوہدری نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیئے جانے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت میں افواج پاک ،پاکستانی قوم کی حمایت کے ساتھ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو صرف چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور اج بھارت پوری دنیا میں رسوا ہو رہا ہے