محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے دوران خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش کے لیے الرٹ جاری کیا۔
محکمہ موسمیات نے آج جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں، اور بالائی علاقوں میں 10 جولائی 2025 تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔
مزید بتایا کہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
جاری الرٹ میں عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ’بارشوں کے تسلسل کے پیش نظر احتیاط برتیں اور باخبر رہیں۔‘
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے شدید بارش کے باعث زیرِ آب آ سکتے ہیں۔