رین ایمرجنسی نافذ ، اداروں سے تعاون کریں،عوام سے اپیل

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے جذبے اور انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کو عوام کو بزریعہ سائرن اور اعلانات آگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مریم نواز نےعوام سے اپیل کی کہ عوام اداروں سے تعاون کریں، حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔