اسلام آباد کی تمام شاہراہوں، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی سخت نگرانی

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں شدید مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام فیلڈ ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔سی ڈی اے، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں کو فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ فیلڈ ٹیمیں شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ نالوں کی نگرانی کیلئے سینیٹشن اور انوائرمنٹ کا عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود رہے،

اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سخت مانیٹرنگ کے نظام کو یقینی بنائیں ،اسلام آباد کی تمام شاہراہوں، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے،انڈر پاسز اور دیگر جگہوں پرنکاسی آب کو یقینی بنایا جائے،سڑکوں اور نالوں میں پانی کے بہائو میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنایا جائے ۔

سی ڈی اے کی انتظامیہ نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں بھی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنایاجائے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہری سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے ایمرجنسی نمبر 16 اور 1334پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کہ موصول ہونے والی تمام شکایات کا بروقت ازالہ ہر حال میں ممکن بنایا جائے۔