ملائیشیا کی ریاست ترنگگانو میں مسلمان مردوں کیلئے جمعہ کی نماز چھوڑنا قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بغیر “جائز وجہ” کے نماز جمعہ چھوڑنے پر دو سال قید، 3 ہزار رنگٹ (تقریباً 2 لاکھ روپے پاکستانی) جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ نئے قانون کے مطابق ایک بار بھی نماز جمعہ چھوڑنا اب جرم تصور کیا جائے گا۔ پہلے صرف تین جمعے مسلسل چھوڑنے پر سزا دی جاتی تھی۔ قانون شریعت کرمنل آفسنسز ایکٹ کے تحت نافذ کیا گیا ہے، عملدرآمد عوامی شکایات یا گشت کے ذریعے ممکن ہوگا۔
