کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 2.6 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد انسانیت کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی تاکہ بے گھر ہونے والے افراد کو عارضی پناہ گاہیں، صاف پانی اور جان بچانے والی بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ کینیڈا کے وزیرِ مملکت برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے نے اس امدادی رقم کا سرکاری اعلان کیا۔
