سعودی عرب میں 10 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر کسی بالغ کے گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی قرار دے دیا گیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق اس خلاف ورزی پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنا ان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا تحفظ یقینی بنائیں۔
محکمہ ٹریفک نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ضروری ہے اور سفر کے دوران بچوں کی حفاظت کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سماجی شعور بڑھانا اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔