ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہاسپٹل کی ہدایت پر ہیڈ آف ڈیپارٹمینٹ ذیابطیس ڈاکٹر سرور ملک کی سربراہی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف کمشنر چہرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا تھے ۔ چہرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ہاسپٹل کے بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹر میں شیلڈ تقسیم کی اپنے بیان میں مہمان خصوصی نے کہا انشاء اللہ تعالیٰ مستقبل میں کیپٹل ہاسپٹل کے ڈیپارٹمنٹ آف ذیابطیس کی توسیع کے لیے بھرپور اقدامات رہے ۔ آج کیپٹل ہاسپٹل میں ڈیپارٹمنٹ آف جلد کے سرجیکل یونٹ اور میڈسن آف نیورولوجی کا بھی افتتاح کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر نعیم تاج نے چہرمین کو بریفنگ دی ۔ اسلام آباد کے گورنمنٹ کے ہاسپٹل میں پہلا ہاسپٹل ہے جس میں جلد کا سرجیکل ٹریٹمنٹ یونٹ موجود ہے۔
ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر سرتاج علی ۔ ہیڈ آف ڈیپارٹ میڈیسن ڈاکٹر فرحان علی ۔ ڈاکٹر شیبا گائناکالوجسٹ ۔ نیروفیزیشن ڈاکٹر ولید اقبال ۔ ڈاکٹر عابد سعید کارڈیالوجسٹ ۔ ڈاکٹر حنا ماہر ذیابطیس۔
میڈم سمینہ الیاس راجہ نرسنگ سپرٹینڈنٹ ۔ تمام ڈاکٹر نرسز سول سوسائٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرور ملک ماہر امراض ذیابطیس نے ذیابطیس سے بچاؤ کے لئے پریزینٹیشن دی۔ چہرمین سی ڈی اے اور
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہاسپٹل پروفیسر ڈاکٹر نعیم تاج نے ڈاکٹر سرور ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سہرا جن کی محنت کی بدولت آج کیپٹل ہاسپٹل ذیابطیس کو سہولت فراہم کرنے میں اسلام آباد کے ہاسپٹل میں اپنا نام سر فہرست پر لانے میں کامیابی حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔