ڈاکٹر طارق سلیم کا انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد —- امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی جانب سے پاکستان کے دورے پر آئے ہو ئے عالمی اسلامی تحریکوں کے 22 ممالک کے طلبہ تنظیموں کے عہدے داران کے اعزاز میں گزشتہ روز اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا ، جس میں انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان،نائب امیر حافظ تنویراحمد،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی احمد عبد اللہ ،صدر الخدمت فاونڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد سمیت جماعت اسلامی کے عہدے داران نے شر کت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈاکٹر طارق سلیم نے پاکستان کے اندورنی حالات، خطے کی صورتحال، اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز اور تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں مسلم نوجوان کے کردار پر بات کر تے ہو ئے کہا دنیا بھر میں مسلمان طاغوتی قو توں کے ہاتھوں زیر عتاب ہیں ، وسائل سے مالا مال ہو نے کے باوجود ہر جگہ ظلم اور بر بریت کا شکار ہیں ، جس کاسبب اتحاد و اتفاق کا نہ ہونا ہے ، انھوں نے کہادنیا بھر کے نو جوان اُمت مسلمہ کا مستقبل ہیں ، انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اسلامی طلبہ تحریکوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، نوجوان قیادت کو عالمی چیلنجز سے آگاہ کرنے اور عدل و انصاف پر مبنی متبادل فکر پیش کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے ۔