تعلیمی ادارے بند، فوجی پریڈ نہیں ہوگی


پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

جمعے کو وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ میں فیصلے کے بارے میں بتایا۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے 27 مارچ کو وزارت داخلہ نظرثانی کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

قومي سلامتي کميٹی کے اجلاس ميں فيصلہ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان کی پریڈ نہیں ہوگی، پی ایس ایل کے لاہور میں میچز بھی بغیر شائقین کے ہوں گے جبکہ ملک بھر کے تعليمی ادارے 5 اپريل تک بند رہيں گے۔