جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے الخد مت فاونڈیشن نے پاکستان میں آنے والی ہر قدرتی آفت میں ملک اور قوم کی خد مت کی لازوال مثال قائم کی ہے ،جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے ا لخد مت فاونڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے ملک بھر میں 10بڑے ہسپتال قائم کیے ہیں جہاں آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں جہان پر کرونا سے متاثر ہ افراد کاعلاج ممکن بنایا گیا ہے ،انھوں نے کہا اگر عوام کے تعاون سے 16لاکھ افراد تک راشن اور خوارک پہنچایا جا سکتا ہے تو اگر ملک میں جماعت اسلامی کی حکو مت قائم ہو جاتی ہے تو ہم ملک کو ایک خوشحال اور فلاحی مملکت بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخد مت فاونڈیشن کے تحت چلنے والے الرازی ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر اور دیگر بھی موجود تھے ۔
امیر العظیم نے کہا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال نے ایک خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے لوگ اپنے گھروں وعلاقوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں مگر الخدمت وجماعت اسلامی کے کارکنان فیلڈ میں موجود اور لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کی دادرسی میں مصروف عمل ہیں، انھوں نے کہا عوام اس بیماری سے بچاو ¿ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار ،مسنون دعائیں اور سنت نبوی کو اپنا معمول بنائیں۔
اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہاالخد مت حکو مت کے کر نے کے کام سر انجام دے رہی ہے ،اگر ریاست اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر ے گی تو پھر الخد مت جیسی تنظیمیںمعاشرے کی خد مت کے لیے آگے آئیں گی ، جماعت اسلامی کا ایجنڈا پاکستا ن کو کرپشن فری فلاحی و اسلامی ریاست بنانا ہے جہا ں عام آدمی کو بھی تعلیم ، صحت اور زندگی گزارنے کی وہی سہولتیں حاصل ہوں گی جو حکمرانوں کو حاصل ہیں ۔ اقتدار میں آ کر عوام کے بلوں اور ٹیکسوں سے جمع ہونے والا سرمایہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا
