تنخواہوں میں کٹوتی کو غیر منصفانہ قرار

پائلٹس کی تنظیم پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فی الفور پوری تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تنخواہوں میں کٹوتی پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پالپا نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی غیرمنصفانہ ہے، ایئر لائن پائلٹس کی تنخواہوں میں 30فیصد کٹوتی بلاجواز ہے۔ترجمان نے کہا کہ پالپا کے ہنگامی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی ایئرلائنز پر اثر پڑ رہا ہے، فلائٹ عملہ اور ملازمین جان خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کو 8ارب کا منافع فراہم کرنے میں ملازمین نے کردار ادا کیا ہے اس لییتنخواہوں میں کٹوتی کافیصلہ فوری واپس لیا جائے ایک لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہ سے10 فیصد جب کہ دو لاکھ سے زائد تنخواہ والے ملازمین کی 20 فیصد کٹوتی کی گئی۔تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے پی آئی اے ملازمین کی 25 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کیوجہ سے ہوابازی کی صنعت بری طرح متاثر ہے اور پی آئی اے کا فضائی آپریشن انتہائی متاثر ہوکر صرف 10 سے 20 فیصد کی سطح پر آگیا۔ترجمان کے مطابق مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، گروپ ایک تا چار کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی، ایک لاکھ سے زائد تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین کی تنخواہ کم کی گئی ہے۔کورونا کے پھیلاؤ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوابازی کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا، صرف مارچ کے 10 دن میں سول ایوی ایشن کوڈھائی ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں