ڈیفکلیریا کے ایجوکیشن سیکرٹری فہد جعفری نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 8 ای زون میں سرمایہ کاری کے لیے تمام دروازے کھل گئے ہیں اور رہائشی مقصد کے لیے باالکل تیار ہے اس زون کی افتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی‘ بریگیڈ ابرار بھٹی‘ اور او سی ڈی ایچ اے سیل‘ لیفٹیننٹ کرنل جاوید اقبال اور ان کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے اب یہاں نقشہ منظور کرانے کی کوئی پریشانی نہیں رہی‘ یہ عمل اکیس روز میں مکمل ہوگا‘ ڈی ایچ اے فیز7 کی روشن کرنیں بھی جلد ہی نمودار ہوں گی صارفین کے خریدار اپنے گھر اور تجارتی مراکز تعمیر کریں اور وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ تعمیراتی پیکیج کا فائدہ اٹھائیں اب مستقبل میں ایدھی ایوینیو میں اب نقشہ منظور کرانے کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی یہ عمل بھی اکیس روز میں مکمل ہوگا منگل کو جسارت کے ساتھ ٹیلی فون پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فہد جعفری نے کہا کہ ڈی ایچ اے کراچی سٹی میں جلد ہی پانی‘ گیس اور بجلی کا مسلۂ بھی حل ہوگا اور مستقبل میں صارفین کو ملیر موٹر وے سے بھی فائدہ اٹھانے کا بھی موقع ملے گا یہاں حفاظتی چار دیواری کے ساتھ رہائش کی بہترین اور سیکورٹی کے اعتبار سے بے مثال سہولت میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ ای زون ڈی ایچ اے 8 کراچی کی افتتاحی تقریب کے بعد اب ڈی ایچ اے کراچی کے سرمایہ کاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب رہائشی پلاٹ ڈرائنگ کو ASAP میں 14 دن میں منظور کرلیا جائے گا اور یہاں کمرشل ڈرائنگ کے لئے تمام ڈی ایچ اے کراچی کے لئے وقت 21 دن مقررہے‘ انہوں نے بتایا کہ مرحلہ 1 سے پی ایچ 8‘ کے لیے ایدھی ایونیو (بیچ ایوینیو) 300 گز کمر شل کو اس سے قبل تعمیر کی اجازت ہے لیکن لیز پر جمع کرانے کے معاملے اور مسئلے کو 2 اتھارٹیزمیں تقسیم کیا گیا تھا ایک پورٹ قاسم کو بندرگاہ بنانے کے لئے اور دوسرا کے پی ٹی کے لیے ہے اوراب یہ خوشخبری ہے کہ بلڈر تعمیراتی کام کے لئے ڈی ایچ اے کراچی آفس میں اپنی ڈرائنگ جمع کراسکتا ہے اور اسے 21 دن میں اجازت مل جائے گی انہوں نے بتایا کہ اور اب صارفین ای زون ڈی ایچ اے 8 کراچی میں اپنے خواب کی تکمیل کے لیے گھر تعمیر کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے نے ہمیشہ اپنے صارفین کے لئے بہترین اور پر آسائش زندگی اور سو فی صد مستند اراضی فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز‘کور کمانڈر کراچی‘اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی بریگیڈ ابرار حسین بھٹی او سی ڈی ایچ اے سیل‘لیفٹیننٹ کرنل جاوید اقبال اور ان کی پوری ٹیم اپنے شاندار کام کرنے پر مبارک باد کی مستحق ہے امید ہے کہ NDc سمیت دیگر ضروری معاملات اور مسائل بھی جلد ہی حل ہوجائیں گے اور اس کے ساتھ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ بھی معاملات حل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مناسب وقت ہے کہ بلڈرز اور صارفین کے خریدار اپنے گھر اور تجارتی مراکز تعمیر کریں اور وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ تعمیراتی پیکیج کا فائدہ اٹھائیں جس کا فائدہ آپ 31 دسمبر 2020 سے پہلے حاصل کرسکتے ہیں
