ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے حکومت آگاہی مہم شروع کرے گی

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور سینئر نائب صدر طاہر آرائیں اور نائب صدر سید مہتاب حسین شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے کہ ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے حکومت تعلیمی اداراوں کی مدد سے آگاہی مہم شروع کرے گی جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے خصوصی معاہدہ طے ہوا ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں ٹیکس سے متعلق آگاہی دی جائے گی ایف بی آر اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں معاہدے کے تحت ٹیکس سے متعلق سیشنز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کو ٹیکس آگاہی کیلئے ٹریننگ سیشنز منعقد کیے جائیں گے، اساتذہ اور طلبہ کو ٹیکس کی اہمیت اور چوری کی نشاندہی سیآگاہ کیا جائے گا یہ ایک اچھی پیش رفت ہے اس سے ایف بی آر ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنے میں آسانی ہوگی اور ایسے اقدامات کی بدولت ٹیکس گزاروں کی تعداد اور ریوینیومیں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں