وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے بنیادی قومی مفاد کے معاملات پر باہمی تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم نے چینی سفیر کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش پر پورا اترنے والی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری قائم ہے۔ انہوں نے سی پیک کو ایک انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے خصوصی اقتصادی زونز، صنعتوں کی منتقلی اور زراعت کے شعبہ کی پیداوار بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ چین سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل اور پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن اور زراعت کے شعبہ میں مکمل تعاون فراہم کرے گا

اپنا تبصرہ لکھیں