ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

تحریک انصاف کی جانب سے ضلع چکوال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے بیشتر بجلی،گیس اور سڑک کے منصوبے مکمل بھی کر لئیے گئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز حکمران جماعت کی جانب سے سال 2019,2020 کی کارکردگی کی لسٹ بھی جاری کردی گئی تاہم اس لسٹ کے مطابق تحصیل چوآ سیدن شاہ کے بیشتر دیہی علاقے مکمل نظر انداز کئیے گئے جبکہ ترقیاتی کاموں میں قد آور سیاسی شخصیات ایک بار بازی لیتی نظر آئیں اور اپنے اپنے گاؤں کے کام نکالنے میں کامیاب رہیں پی ٹی آئی کی کارکردگی لسٹ جاری ہونے کے بعد دیہی علاقوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے اور حکمران جماعت سے دیہی علاقوں کی عوام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں جو حکمران جماعت اور منتخب عوامی نمائندوں کے لئیے لمحہ فکریہ ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں دیہی علاقوں کو نظر انداز کیا گیا جس کے بعد موجودہ حکومت اور منتخب سیاسی نمائندوں سے ان کی کافی توقعات وابستہ تھیں لیکن موجودہ حکومت بھی ماضی کی طرح دیہی علاقوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئیے کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دے رہی جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں لوگوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ایم این اے حلقہ این اے 64 چکوال سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور رہنماء پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 22 راجہ طارق افضل کالس تحصیل چوآ سیدن شاہ کے دیہی علاقوں کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دیں اور ان مسائل کو حل کریں