اسلام آباد چیمبر آف سمال کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر چوہدری سجاد سرور نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمال چیمبر کو تاجروں کی فلاحی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے اورا سے ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں سمبر کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں آئندہ سال کے لیے ایگزیکٹو باڈی کے ارکان اور صدر‘ سینیئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے کامیاب امیدواروں کا بھی اعلان ہوا‘ سجاد سرور کو ضدر منتخب کیا گیا جب کہ طاہر آرائیں سینیئر نائب صدر اور طاہر شاہ نائب صدر منتخب ہوئے ہیں‘ تقریب میں جہانگیر اختر‘ قاضی الیاس‘ سمال چیمبر کے بانی صدرکامران عباسی اور دیگر شریک ہوئے‘ سبک دوش عہدیداروں اور الیکشن کمشن کے ارکان میں شیلڈ تقسیم کی گئیں چوہدری سجاد سرور نے کہا کہ اس بات سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ آج ملک میں کاروبار کے لیے موافق حالات نہیں ہیں‘ کچھ مسائل انسانی ہیں‘ کچھ انتظامی اور کچھ قدرتی مسائل ہیں لیکن جہاں بھی اناسنی بس چلے گا چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں کی فلاح کے لیے کام کیا جائے گااور انتظامی مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قدرتی مسائل کے حل کے لیے بھی ہمیں ہمارے رب نے راہ دکھائی ہوئی ہے ہم اللہ کے حضور دعاء کریں گے کہ ہمیں قدرتی مسائل کی مشکلات سے باہر نکالے انہوں نے کہا کہ اس وقت موسمی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی میں کوئی شک نہیں۔موسمیاتی تبدیلی اب سائنسی موضوع نہیں رہا بلکہ ایک حقیقت بن چکا ہے اور جنوبی ایشیاء دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے جبکہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے گرمی کی غیر معمولی لہر یں معمول بن چکی ہیں جبکہ گزشتہ سال پاکستان میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے اسلام آباد سمال چیمبر اس موضوع پر بہت اہم ورکشاپس بھی بلائے گا کیونکہ اب یہ موضوع بحث کا عنوان بن چکا ہے این جی اوز اس کے لیے متحرک ہوچکی ہیں ہمیں بھی لائحہ عمل بنانا ہوگا آپ اس حوالے سے بھی تجاویز دیں ہر بہتر اور قابل عمل تجویز کا خوش دلی سے خیر مقدم کیا جائے گا‘ ملک میں پانی کی کمی بھی ایک بحران کی شکل اختیار کرتا چلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں سمال چیمبر حکومت کو تجاویز دے گا سمال چیمبر کی اس باڈی کے لیے کام کرنے کے بہت اچھے مواقع بھی ہیں اور چلنجز بھی ہیں ہماری باڈی میں اکثریت ممبرز نوجوان ہیں‘ اور باصلاحیت بھی ہیں اور یہ افرادحالات،ماحول اور زمینی حقائق سے بھی واقف ہیں کوشش کریں گے کہ کام کرنے کے چیلنج کو قبول کریں بہتری کے ویثرن کو فروغ دیں ہم نوجوانوں کو کاروباری کی تربیت دیں گے‘ اور کاروبار کے لیے بہتر ماحول بھی فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جس کے لیے تعمیری ورکشاپ کی جائیں گی تاکہ کاروبار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے میں یہاں ایک اور بات آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم چیمبر میں بہترین ورکنگ ماحول لائیں ہے اور کوشش ہوگی کہ ہم یہاں ایسے اہداف پورے کریں جس کے ذریعے ہم ذاتی بزنس کے لیے بھی اکاونٹنگ، مارکیٹنگ، ریکارڈ کیپنگ اور بزنس مینجمنٹ سکلز سکھائیں گے
