شلجم جسے شلغم کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے‘اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے سبزیوں میں نمایاں حیثیت کا حامل ہے جسے برصغیر میں پتوں کے ساتھ یا اس کے بغیر بڑے شوق سے پکایا اور کھایا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ اس کی غذائی اہمیت سے واقف ہوں گے۔ اس کے پتوں میں ’’بیٹا کیروٹین‘‘ نامی جز کئی طرح کے سرطانوں کے خلاف مدافعت کرتا ہے جب کہ جسم کو درکار وٹامن اے اور سی کی کمی بھی پوری ہو سکتی ہے۔ شلجم جو کہ زمین کے اندر اُگنے کے باعث جڑ گردانا جاتا ہے‘ اپنے اندر ایک اہم جز غذائی ریشے کا بھی حامل ہے اور اس کی بہت معمولی سی مقدار بھی آنتوں اور قلب کی شریانوں میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف ڈھال بن سکتی ہے۔ شلجم کا ایک اپنا منفرد ذائقہ شوربے میں رچ بس جاتا ہے جس کے سبب یہ کسی بھی کھانے میں ایک منفرد لذت پیدا کر دیتا ہے۔ اگر آپ شلجم کھانے کا شوق رکھتے ہیں اور اس کے پتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ کئی اہم غذائی اجزا سے آپ نے منہ موڑ لیا ہے۔ صحت کے نکتہ نظر سے جتنا مفید شلجم ہے‘ اس سے کہیں زیادہ فوائد اس کے پتوں میں موجود ہیں۔
اس مضمون میں آپ کو شلجم سے تیار کردہ کئی تراکیب ملیں گی جن میں اسے پتوں کے ساتھ یا ان کے بغیر اس طرح پکایا گیا ہے کہ ہر ڈش منفرد اور مختلف مزا دے گی۔
منفرد شب دیگ:
اجزا: گوشت ایک کلو‘ شلجم ایک کلو (پتوں کے بغیر) ادرک ایک انچ کا ٹکڑا‘ دہی ایک پائو‘ سرخ مرچ 2 کھانے کے چمچ‘ نمک حسبِ ذائقہ‘ بالائی 3 کھانے کے چمچ‘ چھوٹی الائچی 3 سے 4 عدد‘ جاوتری تھوڑی سی‘ دار چینی 3 ٹکڑے‘ بادام 1/4 پیالی‘ آئل حسبِ ضرورت‘ کالی مرچ ثابت ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب: شلجم چھیل کر آٹھ آٹھ ٹکڑے کر لیں۔ آئل میں پیاز فرائی کریں اور اسے ہاتھوں سے باریک مسل کر دہی میں شامل کرلیں۔ تمام گرم مسالحہ پوٹلی میں باندھ کر ذرا سا کوٹ لیں۔ گوشت تیل میں بگھار کر اس میں پیاز ملا ہوا دہی‘ کچلی ہوئی ادرک‘ نمک اور پسی لال مرچ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس میں گرم مسالحے کی پوٹلی‘ پسے ہوئے بادام‘ شلجم اور بالائی ڈال کر پانی ڈال کر اتنا شوربہ بنا لیں کہ ہلکی آنچ پر دو گھنٹے پکنے کے دوران پانی خشک اور کم نہ ہو۔ اچھی طرح ڈھانپ کر پکائیں۔ تیار ہونے پر اوپر سے سبز مرچ اور سبز دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔
شلجم کا بھرتہ:
اجزا: شلجم ایک کلو‘ ٹماٹر ایک پائو‘ پیاز 3 عدد‘ پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ‘ ہری مرچ 10 عدد‘ ہرا دھنیا آدھی گٹھی‘ نمک حسبِ ذائقہ‘ آئل آدھا کپ‘ چینی ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب: شلجم چھیل کر اُبال لیں اور اچھی طرح میش کر لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کرکے پیاز بھون لیں مگر سنہری نہ ہونے دیں۔ باریک کٹے ہوئے ٹماٹر اور میش کیے ہوئے شلجم ڈال کر ہلکی آنچ پر پانی خشک ہونے دیں۔ اسی دوران سرخ مرچ‘ نمک اور پیس کر ہری مرچ بھرتے میں شامل کر دیں۔ جب آئل نکل آئے تو چینی ڈال دیں اور مکس کر لیں۔ پھر ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔
شلجم کے کباب:
اجزا: شلجم ایک کلو‘ چنے کی دال ایک کپ‘ ثابت لال مرچ 8 سے 10 عدد‘ ادرک 2 انچ کا ٹکڑا‘ لہسن 6 جوئے‘ کالی مرچ ایک چائے کا چمچ‘ نمک حسبِ ذائقہ‘ انڈے دو عدد‘ ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی‘ ہرا دھنیا ایک گڈی‘ پودینہ آدھی گڈی‘ ہری مرچ باریک کٹی ہوئی 4 عدد‘ پیاز درمیانی ایک عدد باریک کٹی ہوئی‘ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب: شلجم چھیل کر ابال لیں اور میش کرکے کسی چھلنی میں ڈال کر رکھ دیں تاکہ اس کا سارا پانی نکل جائے‘ چنے کی دال میں لہسن‘ ادرک ایک انچ کا ٹکڑا‘ کالی مرچ‘ ثابت لال مرچ‘ ثابت دھنیا اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔ دال گل جانے پر اسے ٹھنڈا کرکے پیس لیں۔ پسی ہوئی دال کو شلجم میں ملا کر ایک انڈا‘ باقی ادرک‘ ہرا دھنیا‘ پودینہ‘ پیاز‘ ہری مرچ شامل کرکے اچھی طرح گوندھ کر کباب بنا لیں۔ انڈا پھینٹ لیں اس میں کباب ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر فرائی کریں۔
شلجم کا اچار:
اجزا: شلجم ایک کلو‘ گاجر ایک پائو‘ پسی ہوئی رائی 2 کھانے کے چمچ‘ کٹی ہوئی سرخ مرچ دو کھانے کے چمچ‘ نمک حسب ذائقہ‘ پسا ہوا لہسن دو کھانے کے چمچ۔
ترکیب: شلجم اور گاجر چھیل کر لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور دو لیٹر پانی میں اچھی طرح اُبال کر گلا لیں۔ دونوں چیزیں گل جانے پر پتیلی چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں اور پانی نکال دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں پسا ہوا لہسن‘ رائی‘ سرخ مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ہلا کر مرتبان میں ڈال کر ڈھانپ کر رکھ دیں۔ ایک ہفتے بعد کھولنے پر مزیدار اچار تیار ہوگا ۔https://googleads.g.doubleclick.net/pagead/ads?client=ca-pub-3283123150967370&output=html&h=60&slotname=2232924717&adk=1720544243&adf=1916171504&pi=t.ma~as.2232924717&w=468&lmt=1643731530&psa=1&format=468×60&url=https%3A%2F%2Fwww.jasarat.com%2F2022%2F01%2F30%2F220130-05-5%2F&flash=0&wgl=1&adsid=ChAIgNHjjwYQw4mkxa2Is8slEj0ALxUwQNsAFfKd4nmMHNXLgOftHh98SpjyEqXSVK7uTfQflxrqtqvK0pZMStzRlahnzMsWk2NOco_19_pp&uach=WyJXaW5kb3dzIiwiMTAuMC4wIiwieDg2IiwiIiwiOTcuMC40NjkyLjk5IixbXSxudWxsLG51bGwsIjMyIl0.&dt=1643731528316&bpp=3&bdt=731&idt=1121&shv=r20220126&mjsv=m202201200501&ptt=9&saldr=aa&abxe=1&cookie=ID%3D0c5b8abc320cfe8b-225fe6ae78ba00c8%3AT%3D1613314775%3ART%3D1613314775%3AS%3DALNI_MYP74xENyARd7ngwsq4oVcK1NDa1A&prev_fmts=0x0%2C468x60%2C468x60%2C200x200%2C300x1032&nras=1&correlator=6491704272366&frm=20&pv=1&ga_vid=542364316.1613314776&ga_sid=1643731465&ga_hid=974221139&ga_fc=1&u_tz=300&u_his=7&u_h=768&u_w=1024&u_ah=728&u_aw=1024&u_cd=24&u_sd=1&dmc=4&adx=440&ady=2605&biw=1007&bih=600&scr_x=0&scr_y=279&eid=44756554%2C31063221%2C21067496&oid=2&pvsid=1695695673181564&pem=862&tmod=1889076386&uas=3&nvt=1&ref=https%3A%2F%2Fwww.jasarat.com%2F&eae=0&fc=1920&brdim=0%2C0%2C0%2C0%2C1024%2C0%2C1024%2C728%2C1024%2C600&vis=1&rsz=%7C%7CoeEbr%7C&abl=CS&pfx=0&cms=2&fu=0&bc=31&ifi=4&uci=a!4&btvi=4&fsb=1&xpc=NOLEjkTX08&p=https%3A//www.jasarat.com&dtd=1854

اپنا تبصرہ لکھیں