نیب راولپنڈی نے اوورسیز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین اعجاز ہارون کو گرفتار کرلیا ہے ان پر اومنی گروپ کو فرضی ناموں پر12 پلاٹ جاری کرنے کا الزام ہے اعجاز ہارون آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں نیب راولپنڈی نے کراچی میں کارروائی کی ہے۔ نیب نے چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو سوسائٹی اعجاز ہارون گرفتار کرلیا ہے۔ملزم اعجاز ہارون پر غیرقانونی طور پر پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم اعجاز ہارون نے 12 جعلی پلاٹس بنائے اور جعلی الاٹیوں کو الاٹ کیے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اعجاز نے 12 جعلی پلاٹوں کی آڑ میں اومنی گروپ 144 ملین روپے بھی لانڈر کیے جعلی بینک اکاؤنٹس میں ایم ایس لکی انٹرنیشنل اور ایم ایس اے ون کے اکاؤنٹس شامل تھے۔ مزید برآں قومی احتساب بیورو نے زمینوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث سرکاری افسران کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا، گرفتار ملزمان کا تعلق واٹربورڈ اور کے ڈی اے سے ہے زمینوں کی جعل سازی کے مقدمات میں ملوث چار گرفتار سرکاری افسران اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیے گئے ہیں اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں واٹربورڈ کے دو اور کے ڈی اے کے دو افسران شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ریفرنس درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے اربوں روپے مالیت کی زمینیں جعل سازی سے الاٹ کیں، گرفتار واٹر بورڈ افسران نے جعلی کاغذات بنا کر زمینیں لینڈ مافیا کو فروخت کیں۔گرفتار ملزمان میں ایکس سی این واٹر بورڈ سید اعجاز اور شاہ یوسف امام شامل ہیں، نیب ذرائع کے مطابق کے ڈی اے افسران میں محمد انور فاروقی اور ایگزیکٹیو انجینیئر عبدالجلیل شامل ہیں
