فیڈریشن آف ڑئلیٹرز پاکستان کے دونوں دھڑے متحد ہوگئے

ملک بھر کی رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ کاروباری حلقوں کی ملک گیر تنظیم فیڈریشن آف ڑئلیٹرز پاکستان کے دونوں دھڑے متحد ہوگئے فیڈریشن آف ڑئلیٹرز پاکستان کے کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے دونوں دھڑوں کے اتحاد پر مبارک باد دی ہے اور منتخب قیادت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ تنظیم کی مضبوطی اور ممبرز کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی انہوں نے بتایا کہ اتفاق رائے سے مسرت اعجاز احمد خان چیئرمین اور سردار طاہر محمود صدر کے عہدے کے لیے متقفہ طور پر منتخب کرلیے گئے ہیں یہ تقریب یہاں اسلام آباد میں ہوئی جس میں کراچی‘ اسلام آباد‘ لاہور اور دیگر شہروں سے فیڈریشن کے عہدیدار شریک ہوئے اتفاق رائے ہوجانے کے بعد الیکشن کمشن کے ارکان عابد خان‘ اسرار الحق مشوانی نے فیصلے کا اعلان کیا اتفاق رائے سے جو فیصلے ہوئے ہیں ان کے مطابق دیگر عہدیداروں میں ناصر جاوید پیٹرن انچیف(پنجاب) گل نجیب عباسی(پنجاب) سے وائس چیئرمین‘ سید کاشف صغیر شاہ‘ سینیئر نائب صدر(ساؤتھ زون سندھ) شاہد محمود سینیئر نائب صدر (نارتھ زون) محمد احسن ملک نائب صدر‘ امیر حمزہ نائب صدر (بلوچستان) رانا محمد اکرم نائب صدر(اسلام آباد) عرفان عالم نائب صدر (سندھ) علی اکبر آفریدی نائب صدر(کے پی کے) ملک حبیب ایگزیکٹو ممبر(اسلام آباد) ذولقرنین عباسیایگزیکٹو ممبر(اسلام آباد) محمد نعیم ایگزیکٹو ممبر (پنجاب) میاں محمد مبشر سعید ایگزیکٹو ممبر (پنجاب) مہر شہباز ایگزیکٹو ممبر (پنجاب) طارق گجر ایگزیکٹو ممبر (پنجاب)محمد جاوید خٹک ایگزیکٹو ممبر (کے پی کے) اصغر خان ایگزیکٹو ممبر (کے پی کے) انجینئر عامر شاہ ایگزیکٹو ممبر (کے پی کے) محمد اسماعیل شیخ ایگزیکٹو ممبر سندھ‘ آغا شاہ گل ایگزیکٹو ممبر سندھ‘ صابر شاہ ایگزیکٹو ممبر سندھ‘ قاسم خان ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ امام بخشن ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ راحیل ہارون گروپ لیڈر سندھ منخب کیے گئے ہیں