فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کے کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان(پنجاب) سے نو منتخب نائب صدر ملک احسن سے ڈی ایچ اے میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور پھول پیش کیے‘ اس ملاقات میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے نو منتخب عہدیدار فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت میں تنظیم کی بہتری اور ممبرز کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں رئیل اسٹیٹ کا بزنس مشکلات کا شکار ہے اور حکومت کو اس جانب متوجہ کیا جارہا ہے کہ وہ اس بزنس کے لیے آسانی پیدا کرے تاکہ اس کے ذریعے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوسکیں انہوں نے کہا کہ یہی شعبہ ملک کو ٹیکس کے ذریعے ایک بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کراتا ہے اور اگر اسے فروغ دیا جائے تو حکومت کے پاس جمع ہونے والے ٹیکسز کی رقم بڑھ سکتی ہے دونوں عہدیداروں کی ملاقات میں یہ بات بھی طے کی گئی کہ فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کو ملک میں رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرنے والوں کی نمایاں اور موئثر نمائندہ تنظیم بنایا جائے گا تاکہ سی ڈی اے سمیت ملک بھر میں بڑے شہروں میں قائم ترقیاتی اداروں میں اس بزنس سے وابستہ افراد کے جائز مسائل حل کیے جاسکیں
