سردار طاہر محمود کے اعزاز میں ظہرانہ


فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے نو منتخب صدر سردار طاہر محمود کے اعزاز میں فیصل ٹاؤن میں ظہرانہ دیا گیا‘ طحرے کی تقریب میں ملٹی پروفیشنل کوآپریٹیو سوسائٹی کے بانی اور ماہر تعمیرات چوہدری مجید اور سینیئر بلڈر تنویر حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار طاہر محمود نے کہا کہ وہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم کو تمام ممبرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کریں گے اور منصب کے تمام تقاضے عدل کے ساتھ پورے کیے جائیں گے ہم اس شہر کی تعمیر کے لیے اپنے تمام ممبرز اور سرکاری اداروں کے باہم تعاون سے منصوبے بنائیں گے اور انہیں مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے حقیقی خیر خواہ ہیں اس لیے ملک کو ٹیکس بھی سب سے ذیادہ دیتے ہیں چوہدری مجید نے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی ذیادہ عزیز ہے اور اس کی ترقی خوشحالی کے لیے کام کرنا فرض اولین ہے انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد ملک کو دیگر شعبوں سے بہت ذیادہ ٹیکس دیتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ ہمیں ہر ترقیاتی فیصلوں میں آن بورڈ کرے تاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سمیت تعمیرات کے منصوبے کامیابی سے مکمل ہوسکیں

اپنا تبصرہ لکھیں