فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود اور مرکزی کوآرڈینیٹرز اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی سمیت دیگر ممالک کے مابین اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے، سفارتی وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہورہی ہے، جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم رہا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تعمیرات کے شعبے میں ترکی سے مدد لے سکتا ہے اور اس کے تجربے سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ترکی کا نجی شعبہ بھی اس مقصد کے لیے تعاون پر آمادہ ہے اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہش مند ہے پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو دونوں ممالک کو تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے،دور جدید میں سفارتخانوں کی اہمیت اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں سفارت کاروں کا کلیدی کردار ہوتا ہے جبکہ کامیاب سفارت کاری سے ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبے اور دو طرفہ تجارت کے فروغ میں بھی سفارت کاری اہم ثابت ہوتی ہے
