حکومت کے ساتھ ہر سطح پر مشوارت کے لیے تیار ہیں

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود اور کوآرڈینیٹر اسرارا لحق مشوانی نے کہا ہے ہم ملک بھر میں مستحق افراد اور ملزمت پیشہ افراد کے لیے سستے اور قابل عمل ہاؤسنگ کے منصوبوں کو تکمیل کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ہر سطح پر مشوارت کے لیے تیار ہیں تاکہ حکومت اپنے منشور کے مطابق پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوسکے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمرے ملک میں کم آمدنی والے لوگوں کی بچت کی شرح بہت کم ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ مل کر ایسے منصوبے بنائے جائیں جن کی مدد سے حکومت عوام کی فلاح کے لیے اپنے منشور پر کامیابی کے ساتھ عمل کرسکے انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لیے بچت کرنا اس وقت اور زیادہ مشکل ہوجاتا ہے، جب آپ وقت کی طوالت کا سوچتے ہیں ماہرین کہتے ہیں کہ افراطِ زر (مہنگائی) نے دنیا بھر کی کرنسیوں کی قوتِ خرید کو بُری طرح متاثر کیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکن ایسوسی ایشن آف انڈیویجول انویسٹرز کے مالیاتی منصوبہ ساز کہتے ہیں کہ جو لوگ آج سے 20سال بعد ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں یا ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائیں گے، انھیں ریٹائرمنٹ فنڈ کے لیے کم از کم ایک ملین ڈالر (10لاکھ ڈالر) کا ہدف مقرر کرنا چاہیے اور اسی لیے ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں ملازمت پیشہ افراد اور کم آمدنی والے لوگوں گھروں کی تعمیر کے لیے کومعقول مشاورت دی جائے اور ہم کی مدد کرنے کو بھی تیار ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں