فیڈریشن آف رئلیٹرز پاکستان کے کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہاہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانون بنائے سپریم کورٹ آئین کی محافظ عدالت ہے اور اس کے فیصلے سے ہمارے ان بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیاز کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے جنہوں نے اپنا لوٹا ہوا مال بیرون ملک چھپایا ہوا ہے ہفتہ کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جو مافیا حکومت کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے اسے ناکامی ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کرے تاکہ وہ اپنے منشور پر عمل کرسکے روزگار کی فراہمی‘ گھروں کی تعمیر‘ ملک میں خوش حالی اور ترقی‘ انصاف اور عدل اور ملک کو قبضہ مافیا سے بچانا اس حکومت کامنشور تھا جسے اس نے انتخابات سے قبل عوام کے سامنے پیش کیا تھا انوں نے کہا کہ حد یہ ہے کہ آج ملک میں ہر بڑے شہر میں قبضہ مافیا سرگرم عمل ہے‘ اور لوگوں کی جمع پونجی سے بنائی ہوئی جائیدادیں‘ گھر پلاٹس قبضہ مافیا کے چنگل میں ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانون بنائے انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں غریبوں کی کمائی لوٹنے کے لیے قبضہ مافیا کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے اسے قابو کرنے کرنے کے لیے قانونی خامیاں دور کرنے کیلئے حکومت کو تقاضے نبھانے چاہئیں
