قومی خسارے سے پاکستان کی معاشی خود مختاری بھی داؤ پر لگتی رہی

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی  نے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان اسکیم کے تحت آسان قرض فراہم کیے جا رہے ہیں اس کے بہتر نتائج مل جائیں گے قومی خسارے سے پاکستان کی معاشی  خود مختاری بھی داؤ پر لگتی رہی یہ کام ماضی سے اب تک اپنے برے نتائج دے رہا ہے اپنے بیان میں کہا کہ مشرف کے پورے دور میں شوکت عزیز کی بنائی ہوئی معاشی پالیسیوں کا بنیادی ہدف اشیاء کی طلب یا صارفین کو نئی چیزوں کے خریدنے کی طرف مائل کرنا تھا۔ اس کا ایک دوسرا بنیادی مقصد بینکاری نظام میں شرح منافع کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا تھا شوکت عزیز کی مہلک پالیسیوں کے نتیجے میں طویل المیعاد  گردشی قرضوں کی وبا  بڑھتی گئی انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ 4 برس میں چھوٹے کاروبار کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر 7 لاکھ تک ہو جائے گی۔نجی قرضوں میں چھوٹے کاروبار کا حصہ صرف 7.5 فیصد ہے اور آئندہ 4 برس میں نجی قرضوں میں چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ 17 فیصد تک پہنچنے کا ہدف طے کیا ہے آئندہ 4 برس تک چھوٹے کاروبار کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر 7 لاکھ تک ہوجائے گی پاکستان کے چھوٹے درجے کے کاروبار معیشت میں اہمیت کے حامل ہیں لیکن گزشتہ حکومتوں نے اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار، نجی سیکٹر کے مجموعی قرضے کا 7 فیصد وصول کرتے ہیں کامیاب نوجوان اسکیم کے تحت آسان قرض فراہم کیے جا رہے ہیں اس کے بہتر نتائج مل جائیں گ

اپنا تبصرہ لکھیں