فیڈریشن آف رئلیٹز پاکستان کے کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت سے پریشان قوم کے لئے یہ ایک بڑی خوش خبری ہے کہ عالمی معاشی درجہ بندی کے ادارے موڈیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کو منفی سے ہٹا کر مستحکم کا درجہ دے دیا ہے اور اس کی وجہ حکومت کی طرف سے بین الاقوامی ادائیگیوں میں توازن، پالیسیوں میں ردوبدل اور کرنسی میں لچک کے مثبت اقدامات بتائے ہیں۔ موڈیز نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت ملکی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور پاکستان اب سرمایہ کاری کے اعتبار سے بھارت سے بہتر پوزیشن میں آگیا ہے۔ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موڈیز کی طرف سے پاکستان کے معاشی منظر نامے کو منفی سے نکال کر مستحکم میں ڈالنا ملک کے معاشی استحکام کے لئے حکومتی اقدامات کی کامیابی کی تائید ہے اس کا یہ مطلب ہے کہ حکومت کے مشکل فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں موڈیز کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے مثبت پہلو اجاگر کئے گئے ہیں جبکہ منفی پہلوؤں کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا اپنے بیان میں کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں جن کے بڑھنے میں کچھ وقت لگے گا اس وقت جتنا زرمبادلہ موجود ہے وہ صرف دو ڈھائی ماہ تک اشیاء کی درآمد کے لئے کافی ہے حکومت کو چاہیے کہ فیڈریشن آف رئلیٹز پاکستان کے ساتھ مشاورت کرے‘ فیڈریشن کے صدر سردار طاہر محمود کی خدمات لی جائیں اور تاکہ حکومت کے ہاؤسنگ کے منصوبے کامیاب ہوسکیں یہ ہاؤسنگ منصوبے چل پڑے تو اس سے جڑے ہوئے چالیس دیگر روزگار بھی چل پڑیں گے ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقرر کیا جانے والا ریونیو کا ہدف مکمل طور پر حاصل کرنا بھی ایک چیلنج ہوگا
