کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے مرکزی فنانس سیکرٹری سید عمران بخاری نے کہا کہ اشیائے خوردنی سمیت ناگزیر ضروریات زندگی اس کی قوت خرید کے اندر ملیں گی۔ اس کے ساتھ ہی کاروباری طبقے کے حالات سازگار ہوں گے۔ اس کے لئے شرح سود کم کرنا بھی ضروری ہے۔ 13فیصد سے زائد شرح سود کی موجودگی میں کاروبار کے لئے قرضے لینا مشکلات میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے اپنے بیان میں کہا کہ اگرکاروباری حالات بہتر نہیں ہوں گے کارخانے اور فیکٹریاں نہیں لگیں گی۔ تجارت عام نہیں ہو گی تو بے روزگاری بھی دور نہیں ہو گی۔ معیشت میں حقیقی استحکام کے لئے مہنگائی، بے روزگاری اور اس طرح کے دوسرے مسائل پر قابو پانے کے لئے بھی حکومت کو مزید محنت کرنا ہوگی۔ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے جو کاروبار میں بہتری کی علامت ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی جو درآمدات میں کمی سے مزید کم ہو گا بجلی کی پیداوار میں کوئلے اور قدرتی گیس کے استعمال اور پن بجلی پر توجہ سے تیل کی درآمدات بھی بتدریج کم ہوں گی تجارت میں بہتری کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں تو برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا جو تجارتی عدم توازن دور کرنے کیلئے ضروری ہے۔ مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8.6فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے اور مستقبل میں جی ڈی پی کے تناسب سے حکومت کا ریونیو بڑھنے کا امکان ہے حکام ٹیکس چوری روکنے اور سیلز ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے انکم ٹیکس فائلنگ کا خود کار نظام متعارف کرا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں