معاشی اصلاحات کو کسی طور نظر انداز نہ کیا جائے

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر چوہدری سجاد سرور نے کہا ہے  کہ معیشت میں بہتری کے اعتراف اور عالمی جریدے بلوم برگ کی طرف سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو گزشتہ تین ماہ سے کارکردگی کی بنیاد پر بہترین قرار دیے جانے کے بعد سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں کھربوں روپے کے اضافے کو اپنی حکومت کی کاوشوں کی سمت اور رفتار کی درستی کے طور پر دیکھنے میں حق بجانب ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مگر درپیش صورتحال میں آگے بڑھنے کیلئے ان ریشہ دوانیوں سے چوکنا رہنا بھی ضروری ہوگا جو پاکستان کے وجود کی مخالف قوت کی ایف اے ٹی ایف میں کی گئی منفی کوششوں کے بعد مختلف دارالحکومتوں میں سفارتی مشنوں اور دیگر ذرائع سے کی جا رہی ہیں صنعتی اداروں کی طرف سے تو فوری طور پر اس تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اسی طرح اشیائے ضروریہ کے لئے احساس کارڈز کے اجرا کی تجویز پر عملدرآمد کم آمدنی والے افراد کی مشکلات کم کرنے کا ذریعہ بنے گا انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم اس بات پر مبارکباد کے مستحق ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجوہ دور کرنے کیلئے ساختی رکاوٹیں ہٹانے، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے، نجی ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کے اقدامات کرنے، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کرنے اور غذائی رسد میں تعطل دور کرنے سے عام آدمی کے مسائل گھٹانے میں یقیناً مدد ملے گی ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ فوری اقدامات کے ہنگام میں دور رس معاشی اصلاحات کو کسی طور نظر انداز نہ کیا جائے
Attachments area

اپنا تبصرہ لکھیں