غربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بابری مسجد کے یوم شہادت چھ دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے واضح لفظوں میں پولس افسران سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع کے پولس افسران ایس پی، پولس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علی نے کہا کہ اس دن کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو۔کچھ تنظیموں کی جانب سے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شہادت کی 28 ویں برسی کے موقع پر “یوم سیاہ” منانے کے اعلان کے تناظر میں کمشنر پولیس حیدرآباد شہر انجنی کمار نے حیدرآباد شہر میں ممنوعہ احکامات جاری کردیے ہیں۔ان احکامات کے مطابق جلسے جلوس ، احتجاجی جلسے اور موٹرسائیکل ریلیاں ممنوع ہیں۔کسی بھی طرح کے نعرے لگانے اور احتجاج درج کرنے پر پابندی ہے۔یہ احکامات 5دسمبر شام 6 بجے سے لاگو ہوں گے، اور 6 دسمبر شام 6 بجے تک رہیں گے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وزیرا علی ممتا بنرجی نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔گزشتہ مہینے ہی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے قضیے پر اپنا فیصلہ سنایاہے جس میں مسلم فریق کے حق ملکیت کو خارج کردیا ہے۔
