ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی منظوری

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال اانڈسٹریز کے صدر سجاد سرور نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی منظوری دے دی جس سے پاکستانی معیشت میں استحکام اور بین القوامی اداروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ بہتری کے سفر کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی منظوری آئی ایم ایف کے ملٹی ڈونز پروگرام کاحصہ ہے۔اس پروگرام سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں سے تقریبا اڑتیس ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے زیرانتظام یہ پروگرام پاکستانی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ہے اور یہ قرض حکومت کی فوری ضروریات کو پورا کرنے اور فنانسنگ اور فنڈنگ کے حصول میں بھی مدد کرے گا

اپنا تبصرہ لکھیں