ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے اور دوسری جانب ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے مہنگائی ایک ایسی برائی ہے مہنگائی کا توڑ تو حکومت کوئی کر نہیں رہی اپنے بیان میں کہا کہ روزانہ کے حساب سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ عوام کو غرض ہے کہ ان کے روزمرہ استعمال کی چیزیں سستی ہو جائیں۔ یہ کام تو حکومت سے ہو نہیں رہا، بس ایک بیان آجاتا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے“ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے کیا بھوکوں کا پیٹ بھر سکتا ہے، کیا محدود آمدنی میں گزارا کرتے عوام کو کوئی ڈھارس مل سکتی ہے؟ اس کا جواب کوئی بھی دینے کو تیار نہیں ……البتہ عمران خان نے اب یہ بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ انہیں گڈ گورننس کی سمجھ آ گئی ہے۔ کیا واقعی سمجھ آ گئی ہے، کیا انہوں نے گڈ گورننس کا واقعتاً کوئی نسخہ حاصل کر لیا ہے؟ اس بارے میں خاموشی ہے۔ شاید ان کا مطلب یہ ہے کہ بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرکے اور اچھے افسروں کو لگا کر وہ گڈ گورننس کے قریب پہنچ گئے ہیں یہ سب اسی بیورو کریسی کا حصہ ہیں، پھر یہ کیسے یقین کر لیا جائے کہ ان کے آنے سے گڈ گورننس بھی آ جائے گی انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے سمیت ہر ادارے میں حکومت اگر اپنی پالیسیاں نہ بدلے، سیاسی عزم ظاہر نہ کرے، سخت میرٹ کو نہ اپنائے، کڑے فیصلے نہ کرے تو تبدیلی کیسے آ سکتی ہے؟ یہی افسران ہیں، جنہیں بار بار کہا گیا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں پر نظر رکھیں، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کریں مگر یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ ان کی وہی چال بے ڈھنگی ہے، جو پہلے تھی دفتروں میں بیٹھ کر رپورٹیں بناتے ہیں اور بیان جاری کرکے سرخرو ہو جاتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں