حجاجِ کرام کو معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے سیکرٹری مذہبی امور

حجاجِ کرام کو معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ یہ بات وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق بورانہ نے مدینہ منورہ میں اہم اجلاس میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مذہبی امور کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے مدینہ منورہ میں حجاج کو خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے موسسہ ادلہ مدینہ کے ساتھ اہم مذاکرات کئے۔ اجلاس میں موسسہ ادلہ مدینہ کے چیئرمین حاتم بالی اور انکے نائب ہاشم فیصل سندھی کے ساتھ تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور کے ساتھ ڈی جی حج ابرار مرزا، ڈائریکٹر مکہ ساجد منظور اسدی، ڈائریکٹر اور ڈپی ڈائریکٹر مدینہ منورہ طارق محمود اور فاروق رشید کے علاوہ ہوپ کینمائندے بھی شریک گفتگو تھے۔ اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ حج آپریشن سے قبل ذمہ داریوں کے تعین اور کام کی تقسیم کے حوالے سے ایک جوائنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ حجاج کرام کی ایئرپورٹ آمد اور مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ آمد کی بیرونی حد خط ہجرہ پر کم سے کم وقت میں حجاج کرام کی روانگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رہائش گاہوں کی اجازت ناموں کے مطابق ہر کمرے کے دروازے پر افراد کی تعداد چسپاں کی جائے گی۔ اس اہم اجلاس کے آخر میں دونوں ملکوں کے مابین ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں