سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دیا ہے۔
شاہین آفریدی نے اب تک آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران 3 میچز میں 34.75 کی اوسط سے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 6.31 رہا جو کہ زیادہ ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے رواں ورلڈکپ میں اب تک متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے شاہین آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ شاہین اچھی بولنگ کر رہا ہے، اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا بولر ہے’۔