نیشنل پریس کلب میں آر آئی یو جے کی میٹنگ ہوئی

آر آئی یو جے (دستور) نیشنل پریس کلب کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے جلد ہی اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے گی اور تمام کارکنوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا سومور کو نیشنل پریس کلب میں آر آئی یو جے کی میٹنگ ہوئی جس میں پی ایف یو جے کے صدر نواز رضا‘ سید سعود ساحر‘ آر آئی یو جے کے سابق صدر مظہر اقبال اور آرآئی یو جے کی صدر خاور نواز راجا‘ وجیہہ احمد صدیقی‘ عزیز علوی اوردیگر عہدیدار اور آر آئی یو جے کے ممبرز شریک ہوئے اور اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے انتخاب کے حوالے سے شرکاء کی رائے لی گئی اور فیصلہ ہوا کہ مذید مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا