پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بھی پرسوں رات کاکول پہنچی تھی اور بورڈ کے فیصلے پر شاہین شاہ آفریدی کو اعتماد میں لیا تھا اور انہیں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے پلان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کے بابر اعظم اعظم کے حوالے سے جو تحفظات تھے انہیں بھی دور کیا اور پھر کمیٹی کی متفقہ رائے کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تجویز پیش کی۔
