پنجاب بازی لے گیا 

پنجاب بازی لے گیا  ، صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیورو کریسی میں خواتین کو نمایاں عہدوں پر تعینات کرنا شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت 3خواتین افسران کوڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا، پنجاب میں خاتون ڈپٹی کمشنرز کی تعداد 4ہوگئی جبکہ بیک وقت 2خاتون کمشنرز بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعینات ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی وقت میں کسی صوبے میں 2کمشنرز اور 4خاتون ڈپٹی کمشنرز اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں