ہفتہ واری اوقات میں تبدیلیوں کی منظوری

 ایرانی پارلیمنٹ نے تمام سرکاری ملازمین کے لیے کام کے ہفتہ واری اوقات میں تبدیلیوں کی منظوری دیتے ہوئے جمعے اور ہفتے کے دنوں کو اختتام ہفتہ قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے دی گئی اس منظوری کے بعد اتوار سے جمعرات کے دوران 40 گھنٹے کام کرنے والا ہفتہ قائم کیا جائے گا۔اس قانون سازی کو ابھی ملکی آئینی نگران کونسل کی جانب سے قبولیت کی ضرورت ہے۔

ایران میں اس وقت ہفتے میں کام کے لیے 44 گھنٹے مختص ہیں جبکہ جمعرات کو آدھے دن اور جمعے کو مکمل چھٹی ہوتی ہے۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.640.0_en.html#goog_1809529565

اپنا تبصرہ لکھیں