آج فلسطین اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے اسرائیل کو شکست دے دی ہے، طلبائ فلسطین کے بارے میں فکر مند ہیں،یہی نظریہ پاکستان ہے،آج فلسطین اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اورہماری ذمہ داری ہے ہم فلسطینیوں کی ہرممکن مددکریں۔وہ محمد علی جناح یونیورسٹی میں ”یوم نکبہ“کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔سیمینار کا انعقاد شعبہ سوشل سائنس اورجین زی اسٹار سوسائٹی نے کیاتھا۔ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطین پر صیہونیوں نے غاصبانہ تسلط کیاہوا ہے۔آج فلسطین اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اورہماری ذمہ داری ہے ہم فلسطینیوں کی ہرممکن مددکریں،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر میں قیام پاکستان سے قبل فلسطین پر صیہونیوں کے تسلط کی منصوبہ بندی کے خلاف بھرپو رجدوجہد کی،قائداعظم نے اسرائیل کو ایک ناجائزریاست قرار دیا اور کبھی بھی نہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا،انہوں نے مزید کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ قائد اعظم کے نام سے منسوب یونیورسٹی میں اساتذاور
طلبہ و طالبات فلسطین کے بارے میں فکر مند ہیں،یہی نظریہ پاکستان ہے،ڈاکٹر صابرابو مریم نے کہا فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے اسرائیل کو شکست دے دی ہے،بڑی کامیابی کیلئے بڑی قربانی پیش کی ہے،آج امریکی شہری امریکی حکومت ک خلاف سراپا احتجاج ہیں،امریکہ غاصب صیہونی حکومت کا سرپرست ہے۔ اس موقع پرڈین سوشل سائنس ڈاکٹرمحمد معراج۔شعبہ سوشل سائنس کے سربراہ اشتیاق کولاچی۔ڈاکٹر ریحان۔ڈاکٹرمومن فیاض۔ڈاکٹر سکندر شیرازی۔ڈاکٹر کاشف اورحافظہ مریم سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔سیمینار کے اختتام پر طلباء نے سوالات بھی کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں