۔راولپنڈی۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر انجینیئر افتخار چوہدری نے ایک اخباری بیان میں خواجہ اصف کے عمر ایوب پر الزامات کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ فارم 47 سے جیتے ہوئے لوگ کس منہ سے عمر ایوب کے اوپر الزامات لگا رہے ہیں انہیں شرم نہیں اتی
ریحانہ ڈار سے مار کھائے ہوئے
اٹھ فروری کو جن کے نتائج پوری قوم نے ٹیلی ویژن پر دیکھے وہ اج کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچ رہے ہیں انجنیئر افتخار اپ کے والد تو ضیاء الحق کی مجلس شوری کے چیئرمین تھے اپ اس شخص کو ملامت کر رہے ہیں کہ جس کے دادا نے 1965 کی جنگ جیتی تھی اور جس نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا تھا۔ انجینیئر افتخار چوہدری نے کہا کہ خواجہ اصف کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے انہیں شرم انا چاہیے کہ وہ 2018 میں بھی جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلی میں پہنچے ان لوگوں میں شاید شرم ہی کی کمی ہے کہ جو ہیں ہیں کر کے بات کرتے رہتے ہیں جن کو نا بات کرنا اتی ہے نہ مقابلہ کرنا اتا ہے اور ایک بوڑھی عورت کے ہاتھوں شکست کھانا جن کے مقدر میں لکھا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نوجوان اپ کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیں گے اپ کی سیاست کو تو چوہری اختر وریو نے دفن کر دیا تھا انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے خلاف باتیں کرنے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے گی ضیاء کی باقیات آج کس منہ سے اسلام آباد اسمبلی میں پہنچ کر منہ کھول رہے ہیں اسمبلی بھی ان لوگوں کو اجنبیوں کی طرح دیکھ رہی ہیں ۔انجنیئر افتخار نے کہا وہ دن دور نہیں جب قائد پاکستان جیل سے رہا ہو کر ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے
