وزیر خارجہ اسحاق ڈار کرغستان کے لیے روانہ ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ ہیں۔
وفاقی وزراء لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوئے، وزیرخارجہ زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیرخارجہ طلبہ کی وطن واپسی کےمعاملات کا جائزہ لیں گے۔
وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔