صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

یران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ 

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر  ایران اور آزربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ 

خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ساتھ سینیئر حکام بھی سوار تھے۔ 


ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مکمل خیریت سے ہیں،صدر رئیسی گاڑی میں تبریز کی جانب سفر کررہے ہیں۔
ورزقان میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کر دی۔

ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا قافلہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا کہ صدر اور وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا 

اپنا تبصرہ لکھیں