سینیٹ میں حکومت اپوزیشن کی مشترکہ  قرارداد

سینیٹ میں حکومت اپوزیشن کی مشترکہ  قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے منظور کرتے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر کی  ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک موت  پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔

قراردادپیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا ۔ قرارداد میں  اعتراف کیا گیا ہے کہ  صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی مسلم دنیا کے عظیم رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے۔  پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم اس ناقابل تلافی نقصان کے غم میں ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کی  موت نہ صرف اہل خانہ اور ایرانی قوم کا بلکہ پوری امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام دل کی گہرائیوں سے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومین کو  جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ جب کہ  پاکستان میں  قومی سوگ منایا اور اور پرچم سرنگوں رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں