اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں ایران کے صدر ابرہیم رئیسی اوردیگر معززین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہا ر کیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر غالیباف کے نام ایک تعزیتی خط میں صدر ابراہیم رئیسی،
وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان، اور دیگر معززین کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کی خبر سے پوری عالمی برادری بلخصوص مسلم امہ دکھ میں مبتلا ہے ۔صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر قائدین کا انتقال نے نہ صرف ایرانی عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے۔۔