راولپنڈی ( )سی ای اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ وزیرعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق عید الاضحی پر الائشوں سے پاک راولپنڈی کے لیے پرعزم و تیار ہیں ،صفائی پلان فائنل کر لیا،ہر سال کی طرح اس سال بھی خصوصی موبائل نمبرز، کنٹرول روم 24/7 فعال رہیں گے، شہری الائشوں کے حوالے سے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139،کلین راولپنڈی موبائل ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شکایات کا اندراج کروا کر صفائی میں ہمارے معاون بنیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں شہریوں کے وفد سے بات چیت میں کیا ،قبل ازیں ڈی سی آفس راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت عید الاضحی صفائی پلان کے حوالے سے اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر آپریشن افسران نے بریفنگ دی، اجلاس میں راولپنڈی شہر اور تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اپریشن سٹاف سمیت دیگر افراد نے شرکت کی، اے ڈی سی نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عید صفائی پلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید پرآلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا جامع پلان مرتب کیا گیا ہے،شکایات کے اندراج کے لیے میکانزم بھی بہترین ہے ،شہریوں کا تعاون اس اپریشن کی کامیاب تکمیل کے لیے ضروری ہے، چند ہزار ورکرز لاکھوں کی ابادی کے لیے کافی نہیں ،شہری ہی اس حوالے سے اگے بڑھ کر ہمارے شکایات کے اندراج کے فورمز کا استعمال یقینی بنائیں اور شہر کو الائشوں سے پاک کرنے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں
