: ہندوستانی میڈیا کے مطابق انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم مودی کی بی جے پی کو مشکلوں کا سامنا ہے، بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے اور بی جے پی اتحاد این ڈی 294 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریسی اتحاد انڈیا 234 نشستوں پر آگے ہے، اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن بی جے پی کے زیر قیادت اتحاد کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔
تاہم مودی جہاں ورانسی سے اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہو گئے وہیں راہل گاندھی دو نشستوں پر جیت چکے ہیں۔
ہندوستانی لوک سبھا میں حکومت بنانے کےلیے کسی بھی جماعت کو 273 سیٹیں درکار ہیں لیکن مودی نے ’400 پار‘ کا نعرہ لگا کر یہ کہا تھا کہ وہ دو تہائی اکثریت والی حکومت بنائیں گے تاکہ آئین میں ترمیم کر سکیں۔
حکمران اتحاد کی کامیابی کی صورت میں 73 سالہ مودی ، جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تین بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے دوسرے وزیراعظم بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ مودی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی ) کو 2014 اور 2019 میں بھاری اکثریت سے کامیابیاں دلوا چکے ہیں۔
اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ خالصہ کو بڑی برتری حاصل ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ کو فریدکوٹ نشست پر 48 ہزار ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر لالوپرسادکی بیٹی میسا بھارتی کی پلتی پترا میں 26 ہزار سے زائد ووٹوں سےسبقت ہے۔
اس کے علاوہ راجشریا جنتا دال (آر جے ڈی) کی امیدوار لالوپرسادکی بیٹی کوبی جے پی کے امیدوار پرسبقت ہے جب کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی بڑے مارجن سے ویاناڈ اور رائے بریلی میں آگے ہیں۔راہول گاندھی کو ویاناڈ میں 2لاکھ اور رائے بریلی میں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔
بھارت کے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران مسجد کی طرف علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے والی بی جے پی امیدوار مادھوی لٹھا کو بری طرح شکست ہوگئی۔
لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں بی جے پی انتہاپسند امیدوار مادھوی لٹھا کو شکست ہوگئی،انہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شکست دی۔اسدالدین اویسی نے مادھوی لٹھا کو 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی۔
مادھوی لٹھا نے انتخابی مہم کے دوران مسجد کی طرف علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی
ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کرنے کے باوجود مودی کے امیدوار کو انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایودھیا بھارتی ریاست اترپریش کے ضلع فیض آباد کا ایک شہر ہے جہاں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو شکستِ فاش سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
بھاری میڈیا کے مطابق فیض آباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدار للوسنگھ کو شکست ہوئی ہے۔ للوسنگھ پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں جنہیں سماجوادی پارٹی کے امیدوار اودھیش پرساد نے 56 ہزار ووٹوں سے ہرایا ہے۔