راولپنڈی ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی پرشہر کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن پلان کو حتمی شکل دیدی ہے،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راناساجد صفدر نے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں،تقریباً3832ورکرز عید سے ایک دن قبل سے لیکر تیسر ے دن تک صفائی کے فرائض سرانجام دینگے،عید الاضحی صفائی آپریشن میں 485گاڑیاں استعمال ہوں گی،راولپنڈی شہرمری اور تحصیلوں میں 18 مستقل اور43موبائل ٹرانسفر سٹیشز قائم کئے جائینگے،شہر میں شکایات کے اندراج،آگاہی کیلئے3 کیمپ کمیٹی چوک،سکستھ روڈ اور کمرشل مارکیٹ میں قائم کر دیئے گئے ہیں،شکایات کے ازالے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس میں کنٹرول و مانیٹرنگ روم،ہیلپ لائن نمبر1139،اینڈرائیڈ موبائل ایپ کلین راولپنڈی چوبیس گھنٹے کام کرینگے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آلائشوں کی ٹن ایج اور شکایات کے اندراج کیلئے اینڈرائیڈ موبائل ایپس بھی لانچ کر یگی، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے تقریباًڈھائی لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز اور10000 آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں،،عید سے ایک رات قبل مشینری اور سینیٹری ورکرز رات 8بجے ہی سے اپنا کام شروع کردینگے،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عید الاضحی صفائی آپریشن میں راولپنڈی میں 13مستقل،30موبائل ٹرانسفر سٹیشنزکا مختلف مقامات پر قیام عمل میں لایا جائیگا،جہاں لوڈرز اور ڈمپرز موجود رہینگے،مری،گوجرخان،ٹیکسلا،کلر سیداں اور کہوٹہ میں ایک،ایک مستقل جبکہ 13موبائل ٹرانسفر سٹیشن بنائے جائینگے،شہر اور تحصیلوں کی 22 بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر 4,4ورکرز،دو،دو ہاتھ ریڑھیاں موجود ہونگی،تنگ گلیوں سے آلائشیں اٹھانے کیلئے ہاتھ ریڑھیاں دستیاب ہونگی،آلائشوں کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگزکی فراہمی کی جائیگی،،شہراورتحصیلوں میں شکایات کے اندراج،آگاہی کیلئے 8کیمپ قائم کئے جائینگے، شہر اور تحصیلوں میں ایک ہزار سے زائد آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں،جن پر ہیلپ لائن اور دیگر نمبرز درج ہیں، سوشل میڈیا اورٹیکسٹ میسیج کے ذریعے آگاہی پیغامات چلائے جائے رہے ہیں، شہر کوزیروویسٹ کرنے کیلئے کیلئے عید سے ایک دن قبل شہر بھر کی گلیوں،بازاروں،سڑکوں،عید گاہوں،قربان گاہوں اور مساجد کی بھرپو ر صفائی کی جائیگی،عید الاضحی کے دنوں میں شہر بھر میں چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا جائیگا،کنٹرول روم اورہیلپ لائن نمبر 1139،اینڈرائیڈ موبائل ایپ کلین راولپنڈی عید الاضحی آپریشن کے تمام دنوں میں مکمل طور پر فعال رہینگے،شکایات کے اندراج پر فوری طور پر انکا ازالہ کیا جائیگا،کنٹرول روم کے ذریعے ہیلپ لائن کی مانیٹرنگ کی جائیگی،ڈمپ سٹیشن پر 24گھنٹے کام جاری رہیگا، آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے لوسرڈمپ سٹیشن پر 4بڑی خندقیں یا گڑھے کھودی جائینگی، ،لوسر سٹیشن پر گڑھوں کو مٹی سے بھر دیا جائیگا اور چونا پھینکا جائیگا،9000ٹن سے زائد آلائشیں متوقع ہیں،بدبو کے خاتمے کیلئے فنائل اور عرق گلاب سے قربان گاہوں اور کنٹینرز کو دھویا جائیگا، یہ سب مشینری عید کے دنوں چوبیس گھنٹے کام کرینگی،عید کے بعد کنٹینرز اور ٹرانسفر سٹیشنز کی دھلائی کی جائیگی، شہر بھر میں بھاری مقدار میں چونا استعمال کیا جائیگا،جبکہ بدبو کے خاتمے کیلئے فنائل پھینکا جائیگااور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائیگا
