سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی ( )چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمیں اس مشکل ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے شہریوں کا تعاون درکار ہے،شہری آلائشیں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز میں ڈال کر کوڑادان میں ڈالیں یاہمارے ورکرز کے حوالے کریں،آلائشوں کو کہیں بھی کھلے عام پھینکنے سے گریز کریں، ہیلپ لائن 1139،کلین راولپنڈی ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شکایات درج کرائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں آر ڈبلیو ایم سی بی او ڈی ممبران ایم پی ایز راجہ حنیف اور ضیاء اللہ شاہ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،راجہ حنیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی راولپنڈی عیدالضحیٰ پر بہترین صفائی کے حوالے سے صوبے میں پہلے نمبر پر ہو گا،شہری بھی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں ہمارا ساتھ دیں،ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ عید الاضحی پر صفائی کا مشکل ٹاسک انشاء اللہ شہریوں کے تعاون سے مکمل کرینگے،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے اضافی فرائضسونپ دیئے ہیں،تقریباً3832ورکرز عید سے ایک دن قبل سے لیکر تیسر ے دن تک 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں راولپنڈی،مری، ٹیکسلا،کہوٹہ،کلر سیداں اور گوجرخان میں صفائی کے فرائض سرانجام دینگے،،عید صفائی آپریشن کیلئے مجموعی طور پر 485گاڑیاں استعمال کی جائینگی،جوراولپنڈی، مری اور دیگر تحصیلوں میں آلائشیں اٹھانے کاکام کرینگی،شہراور تحصیلوں میں 61مستقل اور موبائل ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے جائینگے،شہر کی 22بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر 4,4ورکرز،دو،دو ہاتھ ریڑھیاں موجود ہونگی،آلائشوں کیلئے ڈھائی لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز فراہم کئے جارہے ہیں،ڈمپ سٹیشن پر 24گھنٹے کام جاری رہیگا،شہراورتحصیلوں میں شکایات کے اندراج،آگاہی کیلئے8 کیمپ قائم کئے جائینگے،جہاں شہریوں کو قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز،معلومات،کمپلینٹ نمبرز پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیئے جائینگے،شہر بھر میں چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا جائیگا،جبکہ بدبو کے خاتمے کیلئے فنائل اور عرق گلاب سے قربان گاہوں اور کنٹینرز کو دھویا جائیگا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شکایات کے اندراج اور شہریوں کو آلائشوں کی ٹن ایج سے متعلق رہنمائی کیلئے ایپس لانچ کردی ہیں،شہر اور تحصیلوں میں ایک ہزار کے قریب آگاہی بینرز آویزاں کئے جا چکے ہیں،جن پر ہیلپ لائن اور دیگر نمبرز درج ہیں جن پر آلائشوں کے حوالے سے شکایات کا اندراج کر ایا جا سکتا ہے، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام عید کے تینوں دن جاری رہیگا،ہیلپ لائن نمبر 1139،کنٹرول روم اورخصوصی موبائل نمبرز شکایات کے اندراج کیلئے 24گھنٹے دستیاب ہونگے،عید کے بعد کنٹینرز اور ٹرانسفر سٹیشنز کی دھلائی کی جائیگی،شہر بھر میں بھاری مقدار میں چونا استعمال کیا جائیگا،جبکہ بدبو کے خاتمے کیلئے فنائل پھینکا جائیگااور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائیگا،لوسر سٹیشن پر گڑھوں کو مٹی سے بھر دیا جائیگا اور چونا پھینکا جائیگا،9000ٹن سے زائد آلائشیں متوقع ہیں۔قبل ازیں چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے عید الاضحی صفائی آپریشن کے حوالے سے کی جانیوالی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ کیا،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال و دیگر آپریشن سٹاف ان کے ہمراہ تھا،انہوں نے ورکرز اور شہریوں سے ملاقات کی،آلائشیں ڈالنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز تقسیم کئے

اپنا تبصرہ لکھیں